رابی پیرزادہ نے سارے حروفِ تہجی کی کیلی گرافی کرلی
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ سے کی گئی حروفِ تہجی کی خوبصورت کیلیگرافی مداحوں کو دِکھا رہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ا±نہوں نے ہر حروفِ تہجی کے ساتھ ایک آیت لکھی ہے اور وہ بہت جلد اپنی اس کیلیگرافی کو نمائش کے لیے پیش کریں گی۔سابقہ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مجھ سے ایک نیا کام کروا لیا ہے۔
، میں نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی۔ا±نہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ’کوشش ہے کہ اس کا قائدہ بھی پرنٹ کروالوں۔