Buy website traffic cheap


رابی پیرزادہ نے روزے کی حالت میں پینٹنگ بنالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے روزے کی حالت میں آن لائن گیم ’PUBG‘ کی پینٹنگ بنا کر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پینٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اِس پینٹنگ میں ایک سبق ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ہر برائی میں اچھائی اور ہر اچھائی میں برائی ڈھونڈ سکتے ہیں۔‘سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ ’جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ روزے کی حالت میں کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے ان کو میں یہ بتادوں کہ میں نے یہ پینٹنگ روزے کی حالت میں بنائی ہے۔‘
رابی پیرزادہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے یہاں روزے کا ذکر اِس لیے کیا ہے کیونکہ میرے پاس ایک لڑکی کا فون آیا تھا اور اس نے مجھے کہا تھا کہ وہ کسی بیوٹی سیلون میں کام کرتی ہے۔‘اس تصویر میں ایک سبق ہے، ہم ہر براءمیں اچھاءاور اچھی بات میں براءڈھونڈ سکتے ہیں۔
اور یہ تصویر میں نے روزے رکھتے ہوئے مکمل کی ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں روزے میں کام نہیں کرسکتے وہ دیکھ لیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس لڑکی نے مجھ سے کہا کہ جب وہ رمضان میں روزہ رکھ کر سیلون میں کام کرتی ہے تو اس سے کام نہیں ہوتا بلکہ اس کے ہاتھ کانپنے لگ جاتے ہیں۔‘

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’میں اپنی اِس پینٹنگ کے ذریعے اس لڑکی کو یہ بتانا چاہ رہی ہوں کہ جب میں روزے کی حالت میں پینٹنگ بنا سکتی ہوں تو آپ بھی روزہ رکھ کر ہر کام کر سکتی ہیں۔‘