Buy website traffic cheap


میلبرن، رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

میلبرن:20گرینڈ سلیم جیتنے والے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، نڈال نے سیمی فائنل میں اٹلی کے میٹیو برینٹینی کو ہرایا ۔

نڈال نے چھ تین، چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے میچ اپنے نام کیا ۔

دوسرا سیمی فائنل اسٹیفنوس سٹسیپاس اور دمتری میدویدیف کے درمیان ;200;ج ہو رہا ہے ۔ فائنلسٹ اتوار کو ٹرافی کے لیے رافیل نڈال کے مدمقابل ہو گا ۔

رافیل نڈال نے 20 گرینڈ سلیم جیت رکھے ہیں ۔ یہ ٹاءٹل جیت کر وہ مینز ٹینس میں سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے والے کھلاڑی بن جائیں گے ۔

سوءٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے نوواک جاکووچ نے بھی 20،20 گرینڈ سلام ٹاءٹل جیت رکھے ہیں ۔