Buy website traffic cheap


بھارتی فنکاروں کی جانب سے رمضان مبارک

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مسلمان مداحوں اور مسلمان دوستوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی۔دنیا بھر میں رمضان کریم کے مہینے کی آمد ہوگئی ہے عرب ممالک میں آج رمضان کا پہلا روزہ رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مسلمان کل یعنی 25 اپریل کو اپنا پہلا روزہ رکھیں گے۔

مسلمانوں کو رمضان مبارک، امیتابھ بچن
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا، امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کیے جانے والے فوٹو کولاج میں ایک تصویر میں رمضان کریم لکھا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر ان کی اپنی کسی فلم کی ہے جس میں انہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر یہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رمضان مبارک، اِس نیک موقع پر میری طرف سے آپ سب کے لیے بہت سارا پیار اور سلامتی کی دعائیں۔‘

بالی ووڈ بِگ بی کے اِس ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک زبردست آدمی ہیں اور ایک اصلی سپر اسٹار ہیں۔‘

مسلمانوں کو رمضان مبارک، کرینہ کپور
بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپور نے بھی تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر میں رمضان لکھا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر کرینہ کپور کی ہے۔کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر یہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تمام مسلمان دوستوں کو رمضان الکریم کا مہینہ مبارک ہو۔‘

مسلمانوں کو رمضان مبارک، گوہر خان
بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے مداحوں اور دوستوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔گوہر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رمضان کریم کے تحفے کے لیے کچھ مٹھائیوں کی تصویر لگائی۔
بچوں کے مشہور کارٹون ’اسپنج بوب‘ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی گئی۔اسپنج بوب کے اِس ٹوئٹ پر بھارتی نڑاد کامیڈین اداکار حسن منہاج نے ان کا شکریہ اداکیا۔

میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو ، سونم کپور
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ ان کے اس پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اداکارہ سونم کپور نے پیغام میں لکھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔سونم کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور پیغام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کو جوابات بھی دیئے۔