Buy website traffic cheap


رمیز راجا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا دبئی پہنچ گئے جہاں وہ رواں ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امورز پر مشاورت ہوگی۔

اس دورے میں کرکٹ بورڈ سربراہ کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ہے۔

وہ یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ رمیز راجا کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بننے کے بعد یہ رمیز راجا کا پہلا غیرملکی دورہ اور اجلاس ہے جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔