Buy website traffic cheap


رامیز راجہ چیئر مین پی سی بی بن گئے

وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔

سابق کپتان رمیز راجا نے غیر ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جیونیوز سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعاﺅں کی ضرورت ہے۔