Buy website traffic cheap

رنبیر عالیہ

رنبیر عالیہ کی شادی، 200 گارڈز اور ڈرونز کی نگرانی

بالی وڈ کی ایک اور حسین جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، رنبیر کے گھر کو خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا۔ جبکہ بھارتی ڈیزائنر کا لہنگا بھی عالیہ کے گھر پہنچ چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ اپنی شادی میں سابیا ساچی کے تیار کردہ ملبوسات پہنیں گے، جبکہ ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اس موقع کے لیے پیسٹل شیڈز کا انتخاب کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کی تقریبات کے دوران منیش ملہوترا کے ملبوسات بھی پہنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی آنے والی شادی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، جن میں مبینہ طور پر 200 ‘انگریزی بولنے والے’ باو¿نسرز، گارڈز، ڈرونز اور فوٹوگرافی کو روکنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

جس کے لیے ممبئی کی سب سے بڑی سیکورٹی ایجنسی سے مدد لی گئی ہے۔عالیہ بھٹ کے بھائی راہل بھٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے انتہائی کم مہمانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں فیملی اور قریبی دوست شامل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فہرست صرف 28 لوگوں پر مشتمل ہے۔