Buy website traffic cheap


روس: گاڑی چرا کر بھاگنے والا شخص پکڑا گیا،لیکن کیسے؟

یوں تو آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا، لیکن جناب ایسا ہی منظر روس میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس مجرم کا پیچھا کرتے دکھائی دی۔یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا، جب پولیس اہلکار اپنی موبائل میں ایک کار کا پیچھا کر رہے تھے۔

کئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے دوران گاڑی بے قابو ہوکر راستے میں آنے والے دریا کی راہداری پر ا±لٹ گئی اور یوں پولیس نے وین چرا کر بھاگنے والے شخص کو دھر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے کار چور کا پیچھا چیکنگ کے دوران کار گاڑی کے نہ ر±کنے پر شروع کیا، جو کار چراکر فرار ہو رہا تھا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔