Buy website traffic cheap


اسٹیٹ بینک خواتین کو معاشی لحاظ سے خودمختار بنانے کے لیے کام کررہا ہے،رضا باقر

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک خواتین کو معاشی لحاظ سے خودمختار بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں جینڈر گیپ کو کم کیا جائے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2023 تک دو کروڑ خواتین کے بینک اکاونٹس کھولے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں سے اب تک صرف ایک کروڑ خواتین کے بینک اکاونٹ کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو شامل کئے بغیر ملک کی معاشی ترقی ممکن نہیں ہے اور ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر بینک میں کم سے کم بیس فیصد عملہ خواتین پر مشتمل ہو۔