Buy website traffic cheap


امریکی صدارتی الیکشن کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم پولنگ والے دن اور اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے اجتماع اور آزادانہ میل جول کے باعث کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 23 ہزار 85 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو یومیہ بنیاد پر کورونا کیسز کا ایک ریکارڈ ہے۔

امریکا کورونا کیسز کی مجموعی تعداد اور ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں مجموعی طور پر 96 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
امریکا میں کورونا کی اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود صدارتی الیکشن میں کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھا گیا اور انتخابی مہم میں جلسے جلوس منعقد کیے گئے جس کے باعث نئے کیسز میں اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے متاثرن کی تعداد 4 کروڑ 73 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے۔