Buy website traffic cheap


عمر سرفراز چیمہ کو گورنرپنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔کابینہ ڈویڑن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاوس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے سمری مسترد کردی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویڑن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔