Buy website traffic cheap


ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں فیکٹریوں،کارخانوں،نجی اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ لیبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،

درخواست میں عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کی ملازمت پر بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔