Buy website traffic cheap


افغانستان کی خودمختاری کا احترم کرتے ہیں،انڈین میڈیا کی رپورٹ جھوٹ ہے،چین

بیجنگ: چین نے طالبان کی جانب سے فوجی اڈ ے چین اور پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹ مکمل من گھڑت اور جعلی ہے،ہم ہمیشہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سےفوجی اڈ ے چین اور پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل من گھڑت اور جعلی ہے ۔

دی پاینیر نامی ایک ہندوستانی اخبار کے مطابق طالبان افغان بگرام ایئربیس چین اور قندھار بیس کو آپریشنل مقاصد کے لیے پاکستان کے حوالے کر سکتے ہیں۔ اس اخبار کے ذرائع کے مطابق پر چین اور طالبان اس معاملے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، اور پاکستان ایئر فورس کے انجینئرز افغانستان میں موجود پانچوں سابق امریکی ایئربیسوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ گودر پرو کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ TASS کے ایک رپورٹر کی تصدیق پر تبصرہ کرتے ہوئے میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ مکمل جعلی خبر ہے۔

وانگ وین بن نے صرف افغان مسئلے پر چین کے موقف کو واضح اور مستقل طور پر اجاگر کیا۔ انہوںنے کہا ہم ہمیشہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور افغان عوام کی ان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کے انتخاب میں مدد کرتے ہیں۔ ہم ایک کھلی، جامع اور وسیع پیمانے پر نمائندہ حکومت بنانے، اعتدال پسند اور سمجھدار ملکی اور خارجہ پالیسیوں پر عمل کرنے، ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کے خلاف مضبوطی سے لڑنے اور دوسرے ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے میں بھی افغانستان کی حمایت کرتے ہیں۔