Buy website traffic cheap


قدیم شاہراہ ریشم کی بحالی سے علاقائی روابط مستحکم ہوں گے:منیر اکرم

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور قدیم شاہراہ ریشم کی بحالی بنیادی ڈھانچے کے درمیان رابطوں کو مستحکم کرتےہوئے خطے کے عوام کے ہم نصیب مستقبل کی تعمیر کرے گی۔

حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس(سی او پی 15) اور اقوام متحدہ کی عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس سے متعلق ہونے والی ورچوئل بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے منیراکرم نے ان دو اہم اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر چینی حکومت کی تعریف کی۔منیر اکرم نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے تجویز کردہ حیاتیاتی تہذیب کی ترقی پائیدار ترقی کے راستے پر دنیا کی رہنمائی کر سکتی ہے جس سے انسان اور فطرت دونوں کا فائدہ ہے۔

پاکستانی نمائندے نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہئے کہ وہ چین کے نقش قدم پر چلیں ، تاکہ موسمیاتی اہداف کے حصول کے لئے ترقی پذیر ممالک کے لئے مناسب اور رعایت پر مبنی مالی اعانت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی روابط کو فروغ دینے ، ٹرانسپورٹ اور تجارتی شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کئے ہیں۔ ہمارا وژن ایک محفوظ ، قابل اعتماد ، سستے اور جدید ذرائع مواصلات کی فراہمی ہے، جو معیشت کے لئے موثر طور پر مددگار اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ایک محرک کے طور پر کام کرتے ہوں۔