Buy website traffic cheap


سپر مارکیٹس روزمرہ کی اشیاءفراہم کرنے کیلئے ربورٹس استعمال کرنے لگیں

سپر مارکیٹس روزمرہ کی اشیاءفراہم کرنے کیلئے ربورٹس استعمال کرنے لگیں

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے پیشِ نظر متعدد ممالک میں لاک ڈاون ہے اور اسی وجہ سے آن لائن فوڈ ڈیلیوریز بھی بند ہیں۔اس تمام تر صورتحال کے دوران امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک سپر مارکیٹ میں روزمرہ کے سامان کو ڈیلیور کرنے کے لیے ربورٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر مارکیٹ روز مرہ کی اشیاءلوگوں تک پہنچانے کے لیے گزشتہ دو ہفتوں سے ربورٹس کا استعمال کر رہی ہے۔سپر مارکیٹ کی جانب سے دن بھر میں محدود قریبی مقامات پر 10 سے 15 ڈیلیورز کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے سپر مارکیٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے پھیلاو¿ کے خوف سے بے شمار لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود سے روز مرہ سامان کی ڈیلیوریز کے بارے میں سوچا۔

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2035 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 747 ہو گئی ہے جب کہ 5 لاکھ 2 ہزار 876 افراد اب تک وبا سے متاثر ہو چکے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد بھی 17 لاکھ سےزیادہ ہو چکی ہے۔