Buy website traffic cheap

روبورٹ

تنہائی دور کرنے والا روبورٹ تیار

لاہور(ویب ڈیسک)اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کوئی ساتھی نہیں رہا تو ایسی صورت میں کسی بھی انسان سے دوستی یا پالتو جانور پالنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ‘ساتھی روبوٹ’ متعارف کروا دیا گیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی گرو ایکس نے گزشتہ روز ٹوکیو میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کیا ہے جو گھر کے کاموں کے بجائے انسانی جذبات اور احساسات کے لیے کام کرے گا۔یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین ہے جس کو کمپنی کی جانب سے ’دی لووٹ‘ نام دیا گیا ہے جو کہ محبت اور روبوٹ کا مجموعہ ہے۔مصنوعی ذہانت سے آراستہ ساتھی روبوٹ اپنے اردگرد افراد کو ردعمل دے سکتا ہے اور صارف بھی اپنے جذبات اور احساسات ساتھی روبوٹ سے شیئر کرسکتا ہے۔اس میں ٹچ سینسر، کیمرہ، اور 6 لیئرز آئیز (6layers eyes) ڈسپلے شامل ہے جب کہ اس کا ڈیزائن ایک پینگوئن کی طرح پرکشش ہے۔کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ صارفین کو دماغی دباو¿ اور تناو¿ سے باہر لانے میں مددگار ہے، جسے صارف گلے بھی لگا سکتے ہیں۔ اس میں نصب کیمرے کی مدد سے والدین اپنے اسمارٹ فون پر بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو متعارف کروانے کا اہم مقصد انسانوں میں محبت بڑھانا ہے۔

ایپل اور گوگل نے جاسوس ایپ فروخت کیلئے پیش کردی
لاہور(ویب ڈیسک)ایپل اور گوگل نے اسمارٹ فون جاسوسی کیلئے ایپ متعارف کروادیا ۔ذرائع کے مطابق :ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹ ایپل اور گوگل پلے اسٹور پر ایسی کئی ایپس موجود ہیں جن سے آپ اپنے بچوں اور شریکِ حیات کے اسمارٹ فون کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔ لوگوں نے گھریلو تشدد روکنے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان ایپس کے پھیلاو پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان میں سے بعض ایپ تو صرف فون کی سرگرمی اور جگہ کو نوٹ کرتی ہیں لیکن کچھ بدنام ایپس نہ صرف کال ریکارڈ کرنے، ٹیکسٹ معلوم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سرگرمی بھی نوٹ کرسکتی ہیں۔