Ross Taylor, New Zealand, Test, T20, ODI, 100 Matches

راس ٹیلرتینوں فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ کے بیٹسمین راس ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

راس ٹیلر نے یہ اعزاز انڈیا کےخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر حاصل کیا۔اس موقع پر راس ٹیلر میدان میں اپنے بچوں کے ہمراہ آئے۔واضح رہے کہ راس ٹیلر دو فارمیٹ میں 40 سینچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔