Buy website traffic cheap


روینہ ٹنڈن نے مسلم سہیلی کے ساتھ روزہ رکھ لیا

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی پیر کو اپنی مسلمان سہیلی کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا۔روینہ ٹنڈن نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ بہت سے ہندو پیروکار پیر کے روز روزہ رکھتے ہیں، یہ ہفتے کے سب سے اچھے دنوں میں سے ایک ہے ، اس دن کیلاش کے پہاڑوں میں رہنے والے دیوتا بھگوان شیو کے احترام میں ہندو پیروکار روزہ رکھتے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں مسلمان بھی ماہِ صیام کے روزے رکھ رہے ہیں۔