Buy website traffic cheap


مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم، پٹرول 10روپے 49پیسے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم، حکومت نے پٹرول 10روپے 49پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا۔ نئی قیمت 137روپے 79پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے 44پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسہ تک کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48پیسے ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 59پیسے اضافہ کر کے نئی قیمت 110روپے 26پیسے مقرر کر دی گئی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8روپے 84پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 108روپے 35پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا، نئی قیمتیں 15روز کے لئے نافذ ہوں گی۔