Buy website traffic cheap

luggage

بحرین ایئرپورٹ پر سامان لے جانے کے نئے ضوابط

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کیلئے سامان لیجانے کے نئے ضوابط مقرر کردیئے۔ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی آمد و رفت بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ سامان کے نئے ضوابط کا خیال رکھا جائے۔اخبار الخلیج کے مطابق بحرین ایئرپورٹ پر اب مسافروں کے زیادہ وزن لادنے کی وجہ سے بگڑ جانے والی شکلوں کے سوٹ کیس قبول نہیں ہونگے۔ رسیوں سے بندھے ہوئے بیگ اور کارٹن کے علاوہ گول مٹول شکل کی بڑی تھیلیاں اور کمبل میں لپٹا ہوا بیگ وصول نہیں ہوگا۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ معمول کے حجم سے زیادہ سامان سے بچوں کی اسٹرالر، سائیکل، وہیل چیئراور گالف کٹ کو استثنیٰ ہوگا۔