Buy website traffic cheap

صباقمر

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کی تفصیلات بتادیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے تفصیلات بتادیں۔پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کے ذریعے مداحوں کے سامنے لاتی ہیں۔
تصدیق شدہ یوٹیوب چینل پر بنانے کا مقصد اپنی صلاحیتوں اور فن کو لوگوں کے سامنے آن لائن پیش کرنا ہے۔لاک ڈاون اور از خود تنہائی ک ے دور دورے میں معروف شخصیات کے پاس مداحوں سے میل جول بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی پسند ناپسند شیئر کرنے کا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے فیروز خان اور پھر صبا قمر کی جانب سے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان سامنے آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ کچھ بہت ہی منفرد اور دلچسپ مواد سامنے لانے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے انتظار کرنے کا کہا۔

ایک انٹرویو میں صبا نے اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب چینل کے منظر عام پر لانے کا آئیسولیشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔