Buy website traffic cheap


زاہد احمد اور صبا قمر کی فلم کے سیٹ سے تصویر وائرل

لاہور: معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ساتھی اداکارہ، صبا قمر کے ہمراہ فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔ زاہد احمد اور صبا قمر بہت جلد ایک ساتھ فلم گھبرانا نہیں ہے میں نظر آ ئیں گے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاہد احمد پولیس کی وردی میں ہیں اور صبا قمر پاکستانی روایتی لباس میں ملبوس ہیں، دونوں فنکار چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے کسی جانب جا رہے ہیں اور ایک ساتھ خوب جچ بھی رہے ہیں۔

زاہد احمد کا تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ عیدالفطر کی جانب آہستہ سے بڑھ رہے ہیں، انشا اللہ۔جہاں زاہد احمد کی جانب سے ایک کیپشن میں فلم کی جلد عکس بندی کے مکمل ہونے سے متعلق خبر دی گئی ہے۔