Buy website traffic cheap

سلمان خان

بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، سلمان خان

ممبئی (ماینٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں جوکروں کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے۔ایک وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیلے جا رہی ہے، دعا کرو کہ وہ نوبت نہ آئے کہ آپ کو سمجھانے کے لئے فوج بلائی جائے۔

سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے پیغام میں مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کو کورونا ہو رہا ہے وہ اسپتال سے بھاگ رہا ہے، پر بھاگ کے جاﺅ گے کہاں۔ کورونا وائرس امیر غریب یا عمر نہیں دیکھتا۔ جن لوگوں کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا وہ بھارت کے ڈھیر سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے۔