Buy website traffic cheap

Salman Khurshid's Home Set On Fire

میرے گھرپرحملے سے ثابت ہواہندوتوا کے متعلق جوکہا صحیح تھا،سلمان خورشید

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیرخارجہ اورکانگریس رہنما سلمان خورشید نے کہا ہے کہ میرے گھرپرحملے نے ثابت کردیا ہندوتوا کے بارے میں جوکہا صحیح تھا۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کیا ہے یہ سمجھنے کے لئے میرے گھرکے جلے ہوئے دروازے کودیکھا جاسکتا ہے۔ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ انتہاپسندگروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں۔مجھے نہ صرف سوشل میڈیا اورفون پردھمکیاں دی گئیں بلکہ گھرپربھی حملہ کیا۔کیا

مجھے ہندوتوا کے سامنے صرف اس لئے ہتھیارڈال دینے چاہئیں کہ الیکشن آنے والے ہیں۔ ایودھیا سے متعلق سلمان خورشیدکی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نینی تال میں سلمان خورشید کے گھرپرحملہ کردیا تھا۔