
مودی کا جنگی جنون ٹھنڈا پڑگیا
لاہور(ویب ڈیسک): سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جانے کیلئے 195 مسافر سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہیں، اس سے قبل ٹرین جمعرات کو نہیں جا سکی تھی۔سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کو چلتی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین معطل کردی گئی تھی۔