Buy website traffic cheap


سام سنگ گلیکسی ایس 10 میں خرابی کی شکایت موصول

لاہور(ویب ڈیسک) جنوبی کور یا کی نامور کمپنی سام سنگ کو حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فون ’سام سنگ گلیکسی ایس 10 ‘ کے فنگر پرنٹ سینسر میں خرابی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :حال ہی میں برطانوی خاتون کی جانب سے ’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ کے فنگر پرنٹ سینسر کے حوالے سے شکایت درج کی گئی جس کے مطابق خاتون کے شوہر ان کا فون اپنے فنگر پرنٹ سے بھی باآسانی ان لاک یعنی کھول لیتے ہیں۔برطانوی خاتون کی اس شکایت پر کمپنی کا فوری ردِ عمل سامنے آیا اور کمپنی نے جلد از جلد اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ جب ’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ کی نقب کشائی کی تقریب منعقد کی گئی تھی تو اس تقریب میں کمپنی کی جانب سے فون کے فنگر پرنٹ سینسر کو ’انقلابی‘ قرار دیا گیا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فنگر پرنٹ سینسر کی خرابیوں کے حوالے سے واقف ہیں اور جلد ایک ایسا سافٹ وئیر متعارف کرائیں گے جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔سام سنگ کمپنی نے اس معاملے کے حوالے سے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ جب تک فنگر پرنٹ سینسر کی خرابی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا تب تک صارفین اپنے موبائل فون کا فنگر پرنٹ سینسر استعمال نہ کریں۔س سے قبل کمپنی کی جانب سے فنگر پرنٹ سینسر کی خرابی کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ فون کی اسکرین کے بچاؤ کے لیے لگائے جانے والے پروٹیکٹر کی وجہ سے موبائل فون فنگر پرنٹ ٹھیک سے اسکین نہیں کر پا رہا۔