Buy website traffic cheap

Saqlain Mushtaq's advice to son-in-law Shadab

ثقلین مشتاق کا داماد شاداب کو مشورہ

لاہور:آل راﺅ نڈر شاداب خان کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد کو محنت کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بننے کا بھی مشورہ دے دیا۔حال ہی میں ثقلین مشتاق نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان مومن ثاقب نے ان سے اپنے داماد شاداب خان کو کوئی پیشہ ورانہ مشورہ دینے کا کہا۔اس پر ثقلین مشتاق نے شاداب کی تعریف کی اور کہا کہ شاداب محنتی بچہ ہے اسے چاہیے کہ محنت کرتا رہے لیکن محنت دو طرح کی ہوتی ہے، میرے والد کہتے تھے تم آل راﺅ نڈر میں چاہے کتنی بھی محنت کرلو جب تک تم اچھے انسان نہیں بنو گے تمہارا دل اچھا نہیں ہوگا سوچ اچھی نہیں ہوگی تب تک تمہاری کوئی بھی مدد نہیں کرسکے گا۔مشتاق کا کہنا تھا کہ یہ مشورہ شاداب کیلئے نہیں بلکہ سب ہی بچوں کیلئے ہے اپ خوب محنت کرو لیکن اچھے انسان بنو۔دوسری جانب کپتان بابر اعظم سے متعلق رائے دینے کے سوال پر سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر کیلئے دعا ہے کہ اللہ اسے بری نظر سے بچائے، کوئی کچھ بھی کہے لیکن بابر کی کپتانی کا فیصلہ اوپر (اللہ ) سے آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے مزاج کی بات کروں توآل راﺅ نڈر کے باہر بھی بابر سب کے ساتھ بہت اچھا ہے، ہمارے زمانے میں سینئر جونیئر اور کپتان کی الگ جگہیں ہوتی ہیں لیکن بابر سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے، بابر میں غرور نہیں، اسے یہ نہیں کہ وہ کسی جونیئر کے ساتھ کھانا نہیں کھائے گا بیٹھے گا نہیں یہ وہ ، وہ کسی بھی جونیئر کے ساتھ کھالیتا ہے اور کسی کے ساتھ بھی بیٹھ جاتا ہے