Buy website traffic cheap


سارہ خان نے دلہنوں کیلئے مایوں کا نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا

کراچی :خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی خوبصورت نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے دلہنوں کیلئے مایوں کا نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے۔

سارہ خان نے گزشتہ رو ز اپنے مداحو ں کے ساتھ اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں، سارہ خان تصویروں میں نہایت سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

سارہ خان کی یہ تصویریں ان کے ایک ڈرامہ سیریل کے سیٹ سے لی گئی ہیں۔سارہ خان کے مداحوں کا ان کی تصویروں پر تعریفی کمنٹس کا سلسہ جاری ہے جبکہ ان کی مداح لڑکیوں کا کہنا ہے کہ سارہ خان نے مایوں کی دلہنوں کے لیے بہت اچھا اور سادہ ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے۔ان کی یہ تصویریں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراوں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں۔