Buy website traffic cheap

سارہ علی خان

سارہ علی خان کو تنقید کا سامنا

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ضرورت مند لڑکی کو 10 روپے دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کو لے کر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ کے لیے آئی تھیں۔ ریسٹورنٹ سے اپنی گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے سارہ علی خان کا سامنا ایک ضرورت مند لڑکی سے ہوا۔ اداکارہ نے گاڑی میں بیٹھ کر ضرورت مند لڑکی کو بسکٹ کا پیکٹ تھمایا اور 10 روپے دے کر گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں سے چلی گئیں۔
سارہ علی خان کے اس عمل کی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مذمت کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کروڑوں کی مالکن نے [لڑکی کو] صرف 10 روپے دیے۔ دوسرے نے کہا کہ 10 روپے کا بسکٹ کا پیکٹ۔۔ غضب کی بے عزتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سے زیادہ تو ہم مڈل کلاس والے دے دیتے ہیں۔ جب کہ ایک صارف نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واہ۔۔ سارہ کے پاس 10 روپے کا نوٹ بھی ہوتا ہے۔