Buy website traffic cheap

سارہ خان

مجرموں کو سزا نہیں ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی: سارہ خان

ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگر موٹروے واقعے کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں ملی تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔

کراچی پریس کلب پر پیر کی شام اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رو¿ف اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔

اداکارہ سارہ خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے۔‘