Buy website traffic cheap

سارہ کی چھوٹے بھائی جہانگیرکے کرینہ اور والد کے ہمراہ تصویروائرل

سارہ کی چھوٹے بھائی جہانگیرکے کرینہ اور والد کے ہمراہ تصویروائرل

ممبئی(ویب ڈیسک)انڈین اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان نے چھوٹے بھائی جہانگیر علی خان کے ہمراہ والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کردی ہے

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پراپنے والد اوراداکارسیف علی خان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود، والد سیف علی خان، سب سے چھوٹے بھائی جہانگیرعلی خان اورکرینہ کپوربھی موجود ہیں۔ اداکارہ کے شیئرکرتے ہی تصویرسوشل میڈیا پرجہانگیرعلی خان کے باعث وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے اپنے والد کے لیے لکھا کہ ابا سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے سپر ہیرو، بہترین دوست، میرے ساتھ بات اور سفرکرنے والے اور سب سے زیادہ مجھے سپورٹ کرنے والے ہیں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔