Buy website traffic cheap

sarwat

اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

لاہور:اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں،گلے میں موجود لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کراچی میں دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو2021)کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسرے روز اداکارہ ثروت گیلانی نے ڈیزائنر ماہین خان کا لباس پہنا ہوا تھا۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی کو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اس دوران ثروت گیلانی کے گلے میں موجود لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور اسی لاکٹ کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ثروت گیلانی پر اس لاکٹ کے ڈیزائن کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ یہ لاکٹ عیسائیوں کے مقدس سلیب کے نشان کا تھا۔ایک صارف نے ثروت گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاکٹ نہیں پسند آیا۔