Buy website traffic cheap


ثروت گیلانی نے بچوں کیلیے کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے صارفین کو بچوں کے لیے کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دی۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرکے وقت ضائع کر رہے ہیں تو وہیں اداکارہ ثروت گیلانی اس پلیٹ فارم کے ذریعے گھروں میں موجود بچوں کے لیے نئی نئی چیزیں بنانا سکھا رہی ہیں۔

ثروت گیلانی ان دنوں اپنے انسٹاگرام پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے گھروں میں موجود بچوں کے لیے نئی نئی آرٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا بھی جا رہا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تو اس مہینےکی مناسبت سے ثروت گیلانی آرٹ ورک کا سہارا لیتے ہوئے بچوں کو اسلام سے متعلق تعلیم بھی دے رہی ہیں۔

اسی ضمن میں اداکارہ نے حال ہی میں کارڈ بورڈ سے بچوں کے لیے ایک مسجد بنائی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ان کے آرٹ ورک کو اپنے اپنے گھروں میں بنا رہے ہیں۔