Buy website traffic cheap

سعودی عرب

سعودی عرب بھی سرکاری دفاترمیں‌مصنوعی ذہانت استعمال کرنیوالے ممالک میں شامل ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل فاؤنڈیشن برائے ٹیکنیکل وپیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں پہلا روبوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز روبوٹ کو اس کی ذمہ داری سونپے جانے کے ساتھ اس کا ملازمت کارڈ جاری کیا گیا۔روبوٹ کو سرکاری ادارے میں ملازم مقرر کیے جانے کی تقریب کے موقع پرسعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی اور ٹکنیکل فاؤنڈیشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے۔روبوٹ ای میل کے ذریعے ایجنٹوں کی خدمات انجام دینے کے ساتھ نمائش کے موقع پرزائرین کو پپغامات پہنچانے اور فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔

کیا یواے ای پاکستان کوسعودیہ اورچین سے زیادہ بڑاامدادی پیکج دینے جارہاہے، معروف صحافی نے اہم انکشاف کردیا
لاہور(ویب ڈیسک): معروف صحافی اورتجزیہ نگارعظیم گھمن نے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو سعودی عرب اورچین سے بھی بڑاامدای پیکج ملنے کا امکان ہے. انہوں نے مزید کہا دنیا میں فری لنچ کہیں نہیں ملتا، اگرکوئی کچھ دیتاہے تواس کے ساتھ شرائط بھی طے کرتاہے. دنیامیں نئے بلاک بن رہے ہیں چین اورروس کا دنیا میں اثرورسوخ بڑھ رہاہے اور اس پس منظرمیں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے. سعودی عرب کے موجودہ حالات کی وجہ سے یواے ای اورسعودیہ کے شاہی خاندان میں پاکستان کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے اوراس حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے کردارکوبھی نظراندازنہیں کیا جاسکتا.