Buy website traffic cheap


سعودی عرب ، سترہ برس کی لڑکیاں بھی عارضی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں

ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں سترہ برس کی لڑکیاں بھی عارضی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں، لائسنس کے حصول کے لیے محکمہ ٹریفک نے اصول وضع کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سترہ برس کی لڑکیاں عارضی ڈرائیونگ لائسنس جاری کراسکتی ہیں، لائسنس کے اجرا کرانے کے لیے انہیں 6 پاسپورٹ سائز فوٹو جمع کرانا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تصاویر جمع کرانے کے بعد ان کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ عارضی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں درخواست دینا بھی لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ڈرائیونگ اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور پھر اٹھارہ برس کی عمر میں اس کی جگہ باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائے گا جس کی معیاد 5 برس ہوگی۔