Buy website traffic cheap

Saudi Arabia to build King Salman mosque

اسلام آباد میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے نام سے مسجد بنانے کا فیصلہ

ریاض (ماینٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب عالیشان مسجد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کےمطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے نام سے منسوب مسجد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تعمیر کی جائے گی جو یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ہوگی۔

عرب میڈٰیا کا بتانا ہےکہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے تعمیر کیے جانے والے ہال میں 4 ہزار مرد نمازیوں کی گنجائش ہوگی جب کہ خواتین کی عبادت کے لیے الگ ہال تعمیر کیا جائے گا جس میں 2 ہزار خواتین بیک وقت عبادت کرسکیں گی۔

عرب میڈیا کےمطابق اس منصوبے میں شاہ سلمان کے نام سے میوزیم اور لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے نام سے کانفرنس ہال موجود ہوگا، اس کے علاوہ منصوبے میں وسیع پارکنگ اور ایڈمنسٹریٹو ایریا بھی شامل ہوگا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ مسجد کے بیرونی حصے میں تقریباً 6 ہزار افراد کی موجودگی کی گنجائش ہوگی۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں تین روز کے دورہ سعودی عرب پر ہیں۔