Buy website traffic cheap


سعودی عرب کی امداد ، وزیر اعظم کا ولی عہد سے اظہار تشکر

اسلام آباد:سعودی عرب سے اربوں ڈالر ملنے والی امداد اور آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ طورپر مذاکرات کامیاب ہونے کی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں زبردست بحالی دیکھنے کو ملی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے کم ہو گیا۔انٹر بینک میں بڑی گراوٹ کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 172 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 174روپے 40 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ کی فراہمی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے 1.2ارب ڈالر امریکی ڈالر بھی دیں گے، دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔