Buy website traffic cheap


سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

لاہور(ویب ڈیسک)‌ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی ہے جس کی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے16 فروری (ہفتہ کو) پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا ہے لیکن ان کی پاکستان آمد پر ان کی مصروفیات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ محمد بن سلمان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث 17 فروری کو ہونے والی پاک سعودی بزنس کانفرنس بھی ملتوی کردی گئی ہے جس کی سرمایہ کاری بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بزنس کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔