Buy website traffic cheap


گندم کی کاشت کو وقت پر مکمل کروانا ضروری ہے،سید فخر امام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت کو وقت پر مکمل کروانا ضروری ہے تاکہ ملک میں اضافی گندم موجود ہو، ہمیں فرٹیلائزر کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے،

 

نیشنل اگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کی ٹائم لائنز کو ہر صورت مکمل کیا جائے ،پنجاب حکومت کی کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی تمام کاوشوں کو سراہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے زراعت پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی

 

، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری زراعت نے بریفنگ دی ، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہ وفاقی وزیر سید فخرامام نے کہا کہ ہمیں فرٹیلائزر کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے،حکومتی اقدامات کو اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،گندم کی کاشت کو وقت پر مکمل کروانا ضروری ہے تاکہ ملک میں اضافی گندم موجود ہو۔ سید فخر امام نے کہا کہ نیشنل اگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کی ٹائم لائنز کو ہر صورت مکمل کیا جائے ،پنجاب حکومت کی کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی تمام کاوشوں کو سراہتا ہوں۔