Buy website traffic cheap

کےایم سی

تجاوزات کیخلاف کےایم سی نےسپریم کورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدرپورٹ تیارکرلی

لاہور(ویب ڈیسک): تجاوزات کیخلاف کےایم سی نےسپریم کورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدرپورٹ مرتب کرلی ہے. رپورٹ کےساتھ آپریشن کےبعد کی تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں. رپورٹ کے مطابق ایمپریس مارکیٹ اورداودپوتہ روڈپرغیرقانونی2500دکانیں گرائی گئیں. ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کیلیے6آرسی سی بیسمنٹ اور2منزلہ عمارت بھی مسمارکیے گئے. اکبرروڈاورملحقہ علاقےمیں7500سن شیڈز توڑے گئے. سرمدشہید روڈپر150تجاوزات،شارع عراق پر450 ٹھیلےہٹائےگئے. سہراب خٹک روڈپر480غیرقانونی دکانیں بھی مسمار کی گئیں. 5سے15نومبرتک کیےگئےگرینڈآپریشن کی رپورٹ کمشنرکراچی کوارسال کردی گئی ہے. راجہ غضنفرعلی روڈ،اورمیر کرم علی تالپرروڈپربھی تجاوزات مسمارکیں گئیں. زیب النساءاسٹریٹ،میگزین لائن،عبداللہ ہارون روڈپرتجاوزات مسمارکردی گئیں.