Buy website traffic cheap


آرمی چیف کی مدتِ ملازمت کا معاملہ، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بارے میں تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا، یہ تحریری فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ فیصلے کے دوران چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اختلافی نوٹ بھی لکھا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو اختیار ہے آرمی چیف کی توسیع کے معاملے کا ہمیشہ کے لیے حل نکالے جبکہ آرمی چیف کی تنخواہ اور الاؤنس آرٹیکل 243 کی ذیلی شق 4 کے تحت واضع ہونے ہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل کی مدت ملازمت اور ریٹائرمنٹ قانون میں متعین نہیں، اداروں کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔