
سپریم کورٹ نے نوازشریف کی درخواست مسترد کردی
لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں نوازشریف کی درخواست ضمانت کو باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی پٹیشن کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مستردکردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں نوازشریف کی درخواست ضمانت کو باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نوازشریف نے 6 مارچ کو درخواست ضمانت مقررکرنے کی استدعا کی تھی ،سابق وزیراعظم نے میڈیکل گراﺅنڈکی بنا پر درخواست ضمانت دائر کی تھی ۔