Buy website traffic cheap


آئسولیشن میں موجود شان مارش اور ڈینئیل ہیوز ایوارڈز کے حقدار قرار

برسبین(سپورٹس ڈیسک) کورونا وائرس کے سبب آئسولیشن میں موجود آسٹریلوی کرکٹرز شان مارش اور ڈینئیل ہیوز کو ریاستی کرکٹ ایوارڈز کا حقدار قراردے دیاگیا۔

شان مارش کو ویسٹرن آسٹریلیا کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے پر لیوری سوویل میڈلز مسلسل دوسرے برس مل گیا، اسی طرح ڈینئیل ہیوز کو وکٹوریہ نے بل لاری میڈل سے نوازا، نک میڈینسن اور آل راؤنڈر موئسس ہینرکس نے وکٹوریہ سے اعزازات وصول کیے تھے۔18 سالہ اینابیل سدرلینڈ کو وکٹوریہ نے شیرون ٹریڈریا ایوارڈ سے نوازا۔