Buy website traffic cheap


سوشل میڈیا نوجوان نسل کیلئے خطرناک ہے ، سلینا گومز

لاہور(ویب ڈیسک) ہالی وڈ گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے سوشل میڈیا کو نوجوان نسل کے لئے خوفناک (terrible ) قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلینا گومز نے گزشتہ روز اپنی زومبی کامیڈی فلم ’’دا ڈیڈ ڈونٹ ڈائی‘‘ (“The Dead Don’t Die) کی پریس کانفرنس کے دوران سوشل میڈیا کے نوجوانوں پر نقصان دہ اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس وقت دنیا بہت سے مسائل کا شکار ہے لیکن خاص طور پر نوجوان نسل کے لئے سوشل میڈیا کے خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے انہیں آگاہی نہیں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کو لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرنا ان کے لئے نقصان دہ ہے۔ انسٹاگرام کو کیسے محفظ بنانے کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے، تاہم اس کے لئے میں محتاط رہوں گی اور آپ کو بھی یہی مشورہ دوں گی کہ آپ اسے محدود انداز میں استعمال کریں۔