سلینا گومز کا نیا لک مداحوں میں مقبول
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا بالوں کا نیا اسٹائل اور رنگ مداحوں میں مقبول ہوگیا۔28 سالہ گلوکارہ نے بالوں کو رنگ کرنے کے بعد اپنے نئے لک کی مرر سیلفی اپنے برانڈ کے سوشل میڈیا پیج پرشیئر کی۔
اس تصویر میں سلینا گومز وائٹ ٹی شرٹ پہنے اپنے نئے ہیئر کلر کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔گلوکارہ کے نئے انداز کو ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سےبہت پسند کیا گیا۔ان کے کچھ مداحوں نے تو انہیں ’بلونڈیلینا‘ کہنا شروع کردیا ہے۔سلینا گومز کے بالوں کو ڈائی کرنے کے عمل میں پورے 8 گھنٹے لگے، گلوکارہ کے بالوں کو ڈائی ان کی دیرینہ کلرسٹ نکی لی اور ریوانا کیپری نے کیا۔
سیلینا گومز نے 2017 کے بعد پہلی بارپھر سے اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کرکےاپنے نئے انداز سے مداحوں کوحیران کردیا ہے۔خیال رہے کہ پاپ اسٹار نے اس سے قبل 2017 میں اپنے بالوں کو بلانڈ کلر سے ڈائی کیا تھا لیکن اب انہوں نے دوبارہ اپنے بالوں کا کلر برنیٹ کلر میں تبدیل کرلیا تھا۔