Buy website traffic cheap


سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز طلب

اسلام آباد: سینیٹ ویڈیو لیک اسکینڈل پر حکومتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو طلب کر لیا گیا۔

کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنیوالے ممبران اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔ کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونے والے سینیٹر روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو نوٹس بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔

نوٹس کے مطابق سات دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی پیش ہو کر موقف دیں، سینیٹرز وضاحت کریں کے وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔