Buy website traffic cheap


نوکری سے کیوں نکالا؟مشتعل افراد کا سروسز ہسپتال پر حملہ

لاہور(نمائندہ آفتاب)سروسز ہسپتال میں بعض افراد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پر حملہ کرکے تھوڑ پھوڑ کی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سروسز ہسپتال کے ایم ایس نے 2 گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالا تھا جن میں سے ایک بھائی وکیل اور ایک ڈاکٹر کے گھر کام کرتا تھا، دونوں ملازم کئی ماہ سے بھاری تنخواہ وصول کررہے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نوکری سے نکالے جانے پر ملازمین نے ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعض افراد نے ہسپتال پر حملہ کیا، مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر ایم ایس کو حملہ آوروں سے بچایا۔