Buy website traffic cheap


کرپشن امیر کرے یا غریب معافی نہیں ملے گی:شیخ رشید

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا چینی سکینڈل رپورٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی پی پیز سکینڈل پر کابینہ اجلاس میں تینوں وزیر خسرو بختیار، ندیم بابر اور عبدالرزاق داؤد اٹھ کر چلے گئے تھے، 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر، پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے، چینی، آٹے والے اور آئی پی پیز سب چور چکاری اندر ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، انہی کی وجہ سے ہی یہ رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں، وہ نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آسکتی تھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے،ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ لے کر آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی، دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں، وہ گھونسلے میں چلےگئےہیں اور سمجھتےہیں کہ 2،3 ماہ سیاست کیلیے نہیں ہیں۔