Buy website traffic cheap


ہر پاکستانی اپنے ملک کا سوچ کر ایک دوسرے کا سہارا بن جائے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے بچاوَ کےلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے،حکومت عوام کے تحفظ کےلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے،شہری،تاجر اور دیگر افراد اپنے ملک کا سوچ کر ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں،مشکل حالات میں ذخیرہ اندوزی نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کوروناوائرس سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی،چین نے کہا مشکل کی گھڑی میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑارہا،پاکستان نے چین کا اس وقت ساتھ دیا جب وہ تنہا ہوا،پاکستان نے چینی قیادت کو ہر قسم کی مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہاکہ چین عالمی چیلنج میں پاکستان کی جانب سے تعاون پر بے انتہا خوش ہے،چین نے پاکستان کو یقین دلایا کہ بیجنگ مشکل وقت میں اسلام آباد کی مددکرے گا،چین نے کوروناوائرس پر احتیاط کی وجہ سے قابو پایا ،چین کے ساتھ مشکل میں ان کی عوام بھی کھڑی رہی ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین پاکستان کا اچھا دوست ہے اور آزمائش میں دونوں کی دوستی ثابت ہوئی ،بلوچستان حکومت نے مشکل میں اچھے اقدامات کئے تو ان کو سراہنا چاہیے،چینی قیادت کے مطابق ہوبئے میں کوروناوائرس کا چیلنج زیادہ تھا ،انہوں نے کہا کہ چین کا کہنا ہے ووہان میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلئے ترجیحی بنیاد پر رکھا،کوروناوائرس سے بچاوَ کےلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔