حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی معاونت جاری رکھیں گے، شاہ محمودقریشی
اسلام آ باد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں ہوتا اس وقت خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں ، ہندوستان، پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہر موقع کو استعمال میں لانے کی کوشش کرتا ہے، سیاسی اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پوری پارلیمنٹ یک آواز ہے ،
تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ہندوستان، یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، سلامتی کونسل میں ان کے دعوے کی عملاً نفی ہوئی ، او آئی سی، اقوام متحدہ کے بعد دوسرا بڑا فورم ہے ، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہم نے ہیومن رائٹس کونسل میں اٹھایا، ہمارا واضح موقف ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے،
ہندوستان، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے، ہندوستان کی ہندتوا سوچ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے، ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے ساتھ کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی معاونت جاری رکھیں گے۔
پیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوا ،پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی اجلاس میں شرکت کی ۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے پر پاکستانی ڈایا سپورا کے کردار کو سراہا ۔ اجلاس میں پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں بہت متحرک ہے
امریکی ڈیموکریٹک رہنما، ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب بذریعہ واٹس ایپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطہ استوار کیے ہوئے ہیں۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے امریکہ سمیت مختلف ممالک میں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں میری معاونت کی،میں وزیر خارجہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے نیویارک میں او آئی سی کنٹک گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں مجھے شرکت کا موقع فراہم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین و ممبران کشمیر کمیٹی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اظہار خیال کا موقع دیا،